ژوب میں ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئِ ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کی قیادت کرنیوالے میجر بابر خان بھی شہید ہو گئے۔ 33 سالہ شہید میجر بابر خان کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں‌فوجی آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری