9 مئی واقعات کے حوالے سے نگران حکومت شواہد پیش نہ کر سکی

ویب ڈیسک: 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے نگراں حکومت کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کیخلاف عائد الزامات کے حوالے سے شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔
یاد رہے کہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے بانی پی ٹی ائی سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں پر الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم اس سلسلے میں نگران حکومت نے اپنی رپورٹ میں شواہد پیش کیے نہ ہی تفصیلات بتائیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے مشورے پر کابینہ یا اس کی کمیٹیوں کے پاس رولز آف بزنس 1973ء کے تحت انکوائری یا تحقیقات کا باضابطہ اختیارات نہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کابینہ اور اس کے ماتحت کمیٹیوں کے غور و خوض کا انحصار مکمل طور پر متعلقہ ڈویژنز اور محکموں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر منحصر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کمیٹی کو فراہم کردہ ڈیٹا کا تنقیدی جائزہ لیا گیا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ داخلہ اور دفاع کی وزارتوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات، دستاویزات اور مواد پر مبنی ہے۔
9 مئی واقعات کے بعد سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے فوجی تنصیبات پر حملوں کے ’ماسٹر مائنڈ‘ اور ’منصوبہ ساز‘ ہونے کے ثبوت پیش کئَ جائیں۔ تاہم ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:  محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر