ایران پر پابندیاں لاگو ہیں، ان سے تجارت کرنے والے آگاہ رہیں، ویدانت پٹیل

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں لاگو ہیں۔ اس لئے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے اس سلسلے میں ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں۔
پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ ڈرون حملے کے معاملے پر پینٹاگون بات کر سکتا ہے۔
ترجمان ویدانٹ پٹیل نے مزید بتایا کہ پاک امریکا ڈائیلاگ میں دہشتگردی کے خلاف رابطے بڑھانے سمیت پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگرد گروہوں کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے واضح کیا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں لاگو ہیں، ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دفتر خارجہ