جنوبی وزیرستان ڈرون حملہ، دھرنا مظاہرین کے مطالبات تسلیم

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے تنگی بدین زائی میں ڈرون حملہ پر ضلعی انتظامیہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے دھرنا مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے ۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تنگی بدین زائی کے مقامی عمائدین کا مزاکراتی جرگہ منعقد ہوا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جرگہ کی جانب سے پیش کردہ تمام مطالبات حکومت نے تسلیم کر لئے ہیں۔
ان مطالبات میں شہیداء پیکج ایک کروڑ 25 لاکھ، قبائلی روایات کے مطابق غلطی تسلیم کرنے پر 20 دنبے ننواتے، ایک گرفتار شخص کی رہائی اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی شامل تھا۔
حکومت کی جانب سے ان سب پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرانے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ہونے والے ڈرون حملہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  لویردیر: ناروا ٹیکسز کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام کا اعلان کر دیا