غزہ میں خون کی ہولی جاری، 18 بچوں سمیت مزید 86 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی افواج کی جاری کارروائیوں میں ہر گزشتے لمحے کے ساتھ شدت آتی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 بچوں سمیت مزید 86 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانی بھرنے کے لیے جمع ہونے والے فلسطینوں پر بارود برسا دیا جبکہ رفح سے انخلا کرنے والے خاندان کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔
دوسری جانب عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے جبالیہ اور نصیرات کیمپ پر بھی بے دریغ بمباری کی اور اس دوران 86 فلسطینی شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ صیہونیوں کی بمباری سے وسطی غزہ میں 3 بچوں سمیت 8، خان یونس میں 4 اور رفح میں 3 فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعے سے اب تک 120 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بنے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں سے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوئے جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ کو 19 برس بیت گئے