سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شہید مشہد میں سپرد خاک

ویب ڈیسک: ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں روضہ حضرت امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطہ میں سپرد خاک کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابراہیم رئیسی شہید کی تدفین کے موقع پر لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ماقبل ابراہیم رئیسی شہید کو الوداع کہنے کے لیے شہر بیرجند میں بھی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئِسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔

مزید پڑھیں:  آئی جی اسلام آباد کو سڑک پر دھمکیاں دیتے؟عظمیٰ بخاری کا علی امین پر طنز