سرمایہ کاری کانفرنس

وزیراعلیٰ علی امین کو سرمایہ کاری کانفرنس کی اپیکس کمیٹی میں شرکت کی دعوت

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو سرمایہ کاری کانفرنس کی اپیکس کمیٹی میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مداخلت پر وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اپیکس کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
سرمایہ کاری کانفرنس کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو ہوگا۔
قبل ازیں اپیکس کمیٹی کی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نظراندازکیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام میں زیرحراست 20سالہ لڑکی زیادتی کا شکار،جیل سپرنٹنڈنٹ معطل