بارشوں کی نوید

شدید گرمی کی لہر میں کمی اور بارشوں کی نوید سنا دی گئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر میں کمی آنے اور بارشوں کی نوید سنادی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کمزور مغربی لہر 28مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، 28سے29مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28مئی تا یکم جون چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، وزیرستان، شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور اور مردان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولا، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا