وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات جس میں پاک امریکہ تجارت ،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کیلئے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے احتصالات انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمن الرحیم النوریانی نے بھی پیر کو ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات وائرل