چیئرمین ایف بی آر

تاجر دوست سکیم کی رجسٹریشن مزید بڑھائی جائے گی،چیئرمین ایف بی آر

ویب ڈیسک: چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں، تاجر دوست سکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔
آئندہ وفاقی بجٹ کی تجاویز پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے، نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیے جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے، ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں، تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی، کوشش کر رہے ہیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری