پرچے شیڈول کے مطابق

یوم تکبیر:خیبر پختونخوا میں جاری امتحانات کے پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے

ویب ڈیسک: ،خیبرپختونخوا کے تمام بورڈز کے زیر اہتمام جاری امتحانات کے پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
پشاور تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات عاملزیب کے مطابق کل میتھس اورہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے ہونے والے پرچے مقررہ وقت پر شروع ہونگے۔
دوسری جانب چیئرمین خیبر پختونخوا بورڈز چیئرمین کمیٹی پروفیسر نصر اللہ کے مطابق 28مئی کے پرچوں کے تمام انتظامات مکمل ہیں ،خیبرپختونخوا کے تمام بورڈز کے پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
پروفیسر نصراللہ کے مطابق وزیراعظم نے کل بروز منگل 28مئی کو یوم تکبیر کے مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان یا تاہم پشاور بورڈ سمیت صوبے کے تمام بورڈز کے انتظامات مکمل ہیں، امتحانات کل 28مئی کو بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔

مزید پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک، 2ہزار لیٹر موبل آئل برآمد