بجلی لوڈ شیڈنگ

سردریاب اور آگرہ کے عوام بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آگئے

ویب ڈیسک: سردریاب اور آگرہ کے عوام بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آگئے ،پشاور چارسدہ روڈ بلاک کردیا ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی سید ظفرعلی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے کے عوام کی بڑھتی مشکلات کی سب سے بڑی وجہ صوبائی حکوت کی انا پرستی اور ہٹ دھرمی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے انکار نہیں لیکن غیر اعلانیہ بندش قابل برداشت ہے ، ہمارے صوبے میں بجلی پانی سے بنتی ہے لیکن عوام سے تیل پر بننے والی بجلی کی قیمت وصول کی جاتی ہے جوکہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ۔
سید ظفر علی شاہ کا مزید کہ ہماری بجلی پر دیگر صوبوں میں کارخانے چلائے جارہے ہیں لیکن ہمارے صوبے کی انڈسٹری کیلئے تو کیا غریب عوام کو پنکھا چلانے کے لئے بھی بجلی میسر نہیں ۔
انہوں نے نے کہا کہ صوبائی حکومت ابھی تک کوئی ایسی پالیسی وضع نہ کرسکی جس سے عوام کو ریلیف ملے۔

مزید پڑھیں:  اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، وزیراعظم