بجلی شارٹ فال اور لوڈشیڈنگ برقرار ، عوام گرمی سے بلبلا اٹھے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی شارٹ فال اور لوڈشیڈنگ برقرار رہنے کے باعث عوام بلبلا اٹھے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی جا رہی ہے اس کے باوجود بجلی کا شارٹ فال اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
انرجی ڈویژن کے مطابق گزشتہ برس ان دنوں بجلی کی طلب 28 ہزار میگا واٹ تھی جس کے مقابلے میں آج یہ 23 ہزار میگاواٹ تک رہ گئی ہے۔ اس سے بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے باوجود 4 ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال برقرار ہے۔
انرجی ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ عوامی تعاون اور محکمہ جاتی کوششوں کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کی استعداد کار 32 ہزار میگاواٹ ہے لیکن سسٹم 24 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ اس وجہ سے لوڈشیڈنگ برقرار ہے.
دوسری جانب اس شدید گرمی کے موسم میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ روز عوام سڑکوں پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دفتر خارجہ