وفاقی بجٹ

وفاقی بجٹ 7سے 9جون کے درمیان پیش کئے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 2024-25کا وفاقی بجٹ 7سے 9جون کے درمیان قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 5جون کو بلانے کی تجویز ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 7جون کو بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے پیش نظر بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متبادل آپشن کے طور پر بجٹ 8یا 9جون کو پیش کرنے کی تجویز بھی ہے۔
قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، 701 مشتبہ کیسز رپورٹ