خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کا نیب ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب کا جسمانی ریمانڈ 40روز کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے نیب ترمیمی آریننس واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔
اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 14روز کا جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک ہے،اس کالے قانون کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔
خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے بے گناہ اس قانون کا شکار بن چکے ہیں، مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب قانون ایک آمر نے بنایا جسے شرمناک سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس جاری کیا۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے جبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری