21فلسطینی شہید

اسرائیل کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 21فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ایک اور فضائی حملہ کیا جس میں 21فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق حالیہ حملہ مغربی رفح کے علاقے المساوی میں ہوا جہاں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کا کیمپ موجود تھا،یہ وہی علاقہ ہے جسے اسرائیلی فوج کی جانب محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا اور فلسطینیوں اس علاقے میں منتقل ہونے کا کہا گیا تھا۔
رفح میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوں کو انٹرنیشنل میڈیکل کور کے فیلڈ ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پیکج پر مولانا کو منانے کی ایک اور کوشش