نکاح کیس

نکاح کیس: سزا کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

ویب ڈیسک: دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے 23 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی، عدالت نے فیصلے کے لیے 29 مئی کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک، 2ہزار لیٹر موبل آئل برآمد