غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کیلئے اچھی ہرگز نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے مگر غزہ کی موجودہ صورتحال اس کیلئے قطعی اچھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو پہلے سے زیادہ امریکا کی مدد کی ضرورت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیلئے مظاہروں میں اب بہت کم لوگ شرکت کرتے ہیں جبکہ کانگریس میں بھی اسرائیل اپنی طاقت کھو رہا ہے جو ناقابل یقین ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ نیتن یاہو پر تنقید کی تھی جس کے بعد ان پر اسرائیل کی حمایت کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس دباو کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سے اسرائیل کے موقف کی حمایت کرنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری