پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید، راہگیر شدید زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر اے ایس آئی حاجی اکبر ولد اکبر خان شہید ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہید پولیس افسر پال آفس حیات آباد میں تعینات تھے جو موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی شدید زخمی ہوا ۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش سمیت علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دوسرے کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ، 26ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت