مردان، گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے غازی بابا چوک میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اے ایس آئی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ ملزمان ارشد حسین، محمد حسین نے فائرنگ کی جس سے وقاص موقع پر جاں بحق جبکہ اے ایس آئی یحییٰ کلیم، عباس اور شاکر نامی ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں فائرنگ کا یہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیدیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ میبنہ ملزمان واردات کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ میں‌ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری