چکدرہ غزو اوسکئی کے پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کے بنا پر آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر کے علاقے چکدرہ غزو اوسکئی کے پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کے بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔
لوئر دیر اور ملاکنڈ کی ریسکیو ٹیمیں گزشتہ 13 گھنٹوں سے مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پہاڑی سلسلے پر پھیلی ہوئی ہے، ان پر پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اگ لگی۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ پہاڑوں پر نامعلوم وجوہا تکی بنا پر لگی آگ کو بجھانے میں تیز ہواؤں، بھڑکتے شعلوں اور اس کی تپیش کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کی رہائی منزل، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، گنڈاپور