پاراچنار، مضر صحت پاپڑ کھانے سے ایک بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے وسطی شہر پاراچنار میں مضر صحت پاپڑ کھانے سے ایک بچہ جان بحق جبکہ اس کی والدہ سمیت بہن شدید متاثر ہیں جنہیں پشاور منتقل کر دیا گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق واقعہ لوئر کرم اوچت میں پیش ایا۔ اس علاقے کے دکاندار سے ایک بچے نے مضر صحت پاپڑ وغیرہ لئے۔ گھر میں پاپڑ کھانے سے بچوں اور والدہ کی حالت غیر ہونے پر انہیں فوری طور پر سدہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہسپتال میں محمد والد برہان الدین نامی بچہ جان بحق ہوگیا جبکہ نیستہ دختر برہان الدین کو پشاور روانہ کیا گیا جبکہ برہان الدین کی زوجہ سدہ ہسپتال میں داخل ہے۔
اس واقعہ پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شفیق نامی دکاندار کو گرفتار کرلیا۔
اہالیان علاقہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سے مضر صحت پاپڑ و آئسکریم کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
یاد رہے کہ لوئر کرم میں مضر صحت پاپڑ کھانے کے باعث ایک بچہ جاں‌بحق ہو گیا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی حقیقت آشکار