رفح میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کی حمایت نہیں کرتے، میلانی جولی

ویب ڈیسک: کینیڈین وزیرِ خارجہ میلانی جولی نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی موجودہ حالت انتہائی خوفناک ہے، معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کی حمایت نہیں کرتے جبکہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رفح آپریشن پر ہمارا مؤقف واضح ہے جو ہم پچھلے کئی ہفتوں سے بتا رہے ہیں کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل عام قابل قبول نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم عالمی عدالت کے فیصلوں کے پابند ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین سےاظہار یکجہتی، اے پی سی اجلاس میں دوریاستی حل کی مخالفت