اماراتی سائیکلسٹ صفیہ الصیغ پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر گئیں

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفکیشن راونڈ جاری ہے۔ اس سلسلے میں امارات کی 22 سالہ صفیہ الصیغ نے پیرس اولمپکس 2024ء کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ان کی اس کامیابی کے ساتھ ہی صفیہ الصیغ پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ بن گئیں جنہوں نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہو۔
ذرائع کے مطابق 22 سالہ امراتی سائیکلسٹ کا تعلق دبئی سے ہے، اس سے قبل
صفیہ الصیغ ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں یو اے ای کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
یاد رہے پیرس اولمپکس کا انعقاد 26 جولائی سے 11 اگست تک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری