مخصوص نشستوں کے معاملے پر 13 رکنی فل کورٹ بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 13 رکنی فل کورٹ بینچ کی سربراہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے۔ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کیلئے 3 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں میٹروبس سروس تاحال جزوی طور پر بند