فلسطین کی حالت تباہ کن ہے، اسرائیل فوری جنگ روکے، میلانی جولی

ویب ڈیسک: غزہ اور رفح جنگ کے حوالے سے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حالت تباہ کن ہے، اسرائیل فوری جنگ روکے۔
ان کا کہنا تھا کہ رفح میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر اسرائیلی فوجی حملہ ظالمانہ اقدام تھا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کے اس واقعے کے بعد فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ نہیں بچی۔
میلانی جولی کا کہنا تھا کہ رفح پر فوجی کارروائی سے متعلق ہمارا مؤقف واضح ہے، جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن اسرائیل نے سب کچھ بالائَ طاق رکھ کر فلسطین کو اپنے طلم و جبر کا نشانہ بنائے رکھا جس کی جتنی بھِی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی حقیقت آشکار