خلیل جبران کی نماز جنازہ

صحافی خلیل جبران کی نماز جنازہ ادا ،صحافیوں کا نعش سڑک پرر کھ کردھرنا

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں گزشتہ شام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق صحافی خلیل جبران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،صحافیوں نے نعش سڑک پر رکھ سلطان خیل مارکیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔
نماز جنازہ میں قبائلی اضلاع سے صحافیوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں، قومی مشران اور ہر مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ دھرنا میں بھی صحافیوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔
دھرنے کے موقع پر صحافیوں نے صحافی خلیل جبران کی بہیمانہ قتل کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافی خلیل جبران کی قتل بہت بڑا سانحہ ہے ،حکومت قبائلی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،خلیل جبران کے ورثاء کو شہداء پیکیج دیا جائے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہید کے بچوں کو مفت تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کا اعلان کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  یمنی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، شہری سڑک کنارے لیٹ گئے