بنگلہ دیش کیخلاف سیریز

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔
پاکستانی سکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف نئیکھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو بھی آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائدکرنے کی تاریخ مقرر