نوشہرہ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے 12 فیڈرز کی بجلی بحال کر دی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے 12 فیڈرز کی بجلی گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر زبردستی بحال کر دی۔
ایم این اے ذوالفقار خان نے کارکنوں کے ہمراہ پبی اور تاروجہ گرڈ سٹیشن پہنچ کر بجلی بحال کرائی جس کے بعد پیسکو حکام نے ممبر قومی اسمبلی کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔
پیسکو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پیسکو کے ایک ہزار 300 سے زیادہ فیڈرز ہیں۔ ان میں 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
پیسکو حکام کے مطابق 135 فیڈرز پر 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں 6 گھنٹے جبکہ 96 فیڈرز پر 30 سے 40 فیصد لاسز کے باعث 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے 12 فیڈرز کی بجلی گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر زبردستی بحال کر دی۔

مزید پڑھیں:  سوات میں موٹر کار حادثے کا شکار ،5افراد شدید زخمی