مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، پیسکو ترجمان

ویب ڈیسک: صوبہ خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پیسکو کی جانب سے تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ دورانیہ 4 تا 6 گھنٹے جبکہ مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
پیسکو حکام کے مطابق صوبے میں 1300 سے زیادہ فیڈرز ہیں جن میں 156 فیڈرز ایسے ہیں جہاں صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان میں 135 فیڈرز پر 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں 6 گھنٹے جبکہ 96 فیڈرز پر 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
پیسکو انتظامیہ کے مطابق 143 فیڈرزپر وہاں 12 گھنٹے، 157 فیڈرزپر 16 گھنٹے جبکہ 159 فیڈرز پر 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ دورانیہ 4 تا 6 گھنٹے جبکہ مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکنا ہوگا ، وزیراعظم