حزب اللہ کی اسرائیل کیساتھ قبرص کو بھِی دھمکی، اڈے کھولنے پر وارننگ

ویب ڈیسک: حزب اللہ نے اسرائیل کو حملہ کرنے سے خبردار کر دیا۔ساتھ ہی صیہونیوں کیلئے اڈے کھولنے پر قبرص کو بھِی وارننگ جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کی گئی تھی۔
اس پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جلد حزب اللہ اور لبنان کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
اسرائِیلی وزیرخارجہ کی دھمکی کے جواب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا کہ صیہونیوں نے لبنان پر حملہ کیا تو اس سے ایک ایسی جنگ شروع ہو جائِگی جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔
اس کے ساتھ ہی حسن نصر اللہ نے قبرص کو بھی خبردار کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ اگر اس نے اسرائیل کے لیے اڈے کھولے تو وہ بھی حزب اللہ کا نشانہ ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے بھی جنگ کیلئے تیاریوں کے حتمی مراحل میں‌داخل ہونے کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ