زبردستی بجلی بحالی، وزیر توانائی کا وزیر داخلہ کو خط، مدد کا مطالبہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا پارا ہائی، اس صورتحال میں صوبائی و وفاقی وزراء کی جانب سے زبردستی بجلی بحالی کا اقدام اٹھایا گیا۔
خیبر پختونخوا میں گرڈ سٹیشنز پر زبردستی بجلی بحالی کے اقدام کیخلاف وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط لکھ کر مدد کا مطالبہ کیا۔
وزیر توانائی اویس لغاری کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صورتحال بجلی عملے اور گرڈ سٹیشنز کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ذمہ دار شخصیات گرڈ سٹیشن کے احاطے میں مظاہروں کی قیادت کررہی ہیں۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ اس سے قانون کو ہاتھ میں لینے کے لیے دیگر اضلاع کے عوام کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، غیر متعلقہ افراد کو گرڈز میں داخل ہونے سے روکا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کے درمیان اس حوالے سے رابطہ ہوا۔
اس دوران دونوں رہنماوں کے مابین صوبے میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے دو روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق ہوا۔
اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے محسن نقوی کو گرڈ سٹیشنز کے تحفظ کی یقین دہانی بھی کرادی۔

مزید پڑھیں:  صوابی: پولیس سٹیشن میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق،25افرادزخمی