گورنر خیبرپختونخوا کا ڈی آئی خان میں نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرہ میں سی پیک کے قریب نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے این او سیز کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی سی پیک کے قریب نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے ڈیرہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کوئٹہ تک توسیع دیں گے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گیس کا مسئلہ حل کرنے پر کام کررہے ہیں، ضم اضلاع میں ججز کی کمی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور انتظامی سربراہ سے محروم ، تعلیمی اور دیگر امور ٹھپ