اسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ حملوں کے دوران صیہونیوں کے ہاتھوں مزید 24 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی اسرائیلی دہشتگردی کی بدولت مزید 24 شہادتیں ہوئیں جن کے ساتھ ہی مجموعی شہداء کی تعداد 37 ہزار431 جبکہ اس دوران زخمیوں کی تعداد 85 ہزار 653 ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات اور دیر البلاح میں مہلک ہتھیاروں، ٹینکوں اور ڈرونز کے ذریعے بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
صیہونی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ان کے ان حملوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر گامزن ہے۔
ان تازہ حملوں کے بعد جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رفاح میں10 لاکھ پناہ گزینوں میں سے صرف65 ہزار فلسطینی باقی بچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یمنی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، شہری سڑک کنارے لیٹ گئے