سٹاک مارکیٹ میں نئِی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ریکارڈ 80 ہزار پوائٹس کی حد عبور کر گئے۔
عید الاضحیٰ کے بعد لگاتار دوسرے کاروباری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی نوٹ کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز کے ریکارڈ کے بعد آج بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گئے۔
عید کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ایک موقع پر 100 انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80 ہزار ایک پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ عید کے بعد پہلے کاروباری روز 100 انڈیکس 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کی تیاری شروع کردی