ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 535 ملین ڈالر قرض منظور

ویب ڈیسک: ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 535 ملین ڈالر قرض منظور کر لیا۔
اس حوالے سے عالمی بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے منظور کیا گیا 535 ملین ڈالر قرض سماجی تحفظ، موسمی تبدیلی اور زراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں میں استعمال ہوگا۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس رقم میں 400 ملین ڈالر سماجی تحفظ منصوبے کے لیے ہیں جبکہ سندھ میں زراعت اور لائیو سٹاک کے لیے 135 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان