شہید صحافی خلیل جبران کے قتل کیخلاف دیر لوئر اور جمرود میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: شہید صحافی خلیل جبران کے قتل کیخلاف دیر لوئر اور جمرود میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چکدرہ پریس کلب کے صحافیوں نے شہید صحافی خلیل جبران کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
صدر چکدرہ پریس کلب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان صحافت کے لئے خطرناک ملک ثابت ہورہاہے۔ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ٹارگٹ کلنگ کے لئے ایک سافٹ ہدف ہیں حکومت تحفظ یقینی بنائے۔
چکدرہ پریس کلب کے صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی کے بچوں کی کفالت اور مفت تعلیم کیساتھ شہید پیکج دیا جائے۔
دوسری جانب جمرود باب خیبر کے مقام پر بھی شہید صحافی خلیل جبران کے قتل کے خلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں قبائلی اضلاع، پشاور سمیت ضلع خیبر کی صحافی برادری سمیت سیاسی، بلدیاتی، سماجی اور مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
صحافی برادری نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان خلیل جبران کے قتل پر سو مو ٹو ایکشن لیں۔

مزید پڑھیں:  اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور انتظامی سربراہ سے محروم ، تعلیمی اور دیگر امور ٹھپ