نیتن یاہو

نیتن یاہو کا حماس کیساتھ جنگ کو لبنان کی سرحد پر منتقل کرنے کا اشارہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ کو لبنان کی سرحد پر منتقل کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت جنگ کا مرحلہ اختتام کے قریب ہے ۔
مغویوں کی رہائی کے لیے جزوی ڈیل پر تیار نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سیزفائر معاہدے کے باوجود حماس کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے۔
حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جزوی ڈیل کا مطلب ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر کا سیز فائر منصوبہ مسترد کردیا ہے۔
حماس نے کسی بھی معاہدے کیلیے مکمل جنگ بندی اور قابض فوج کے مکمل انخلا پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں