عزم استحکام آپریشن ، وزیر اعظم کے بیان نے کنفیوژن پیدا کر دی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ آپریشن کے خدوخال واضح ہونے تک اس کی حمایت کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکتے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں نشست ہوئی جس میں صوبائِی ایم این ایز نے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے بیان نے کنفیوژن پیدا کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں عوام کو نہیں بتایا گیا کہ آپریشن کا طریقہ کار کیا ہو گا؟ اس لئے عوام میں آپریشن کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کے معاملے پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جانی چاہیے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک آپریشن کے خدوخال واضح نہیں ہوتے تب تک آپریشن کی حمایت کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بند راستے ہم کھلوا لیں گے، عمر ایوب خان