ترقیاتی بجٹ

منظوری سے قبل ہی ترقیاتی بجٹ میں 250ارب کی کٹوتی

ویب ڈیسک: حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024کے وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری سے قبل ہی ترقیاتی بجٹ میں 250 ارب کی کٹوتی کردی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 250 ارب روپے کٹوتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پروگرام کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا سامنا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خسارا پورا کرنے کیلئے کلہاڑی کہیں پڑنی تھی اور وہ ترقیاتی بجٹ پر پڑی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے سامنے پہاڑوں کے انبار ہیں، غربت و جہالت کا پہاڑ ہے، وسائل کے نام پر صرف کی غلیل ہے جس سے مقابلہ کررہے ہیں، 1400 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی اب 1150 ارب رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال ایسی ہے کسی کی بھی حکومت ہوتی تو چوائسز نہ ہوتیں، معاشی مسائل سے نمٹنے کیلیے ریسورس موبلائزیشن کرنی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کی قربانی کا مقصد عوام اور زراعت کو مزید ٹیکسوں سے بچانا ہے، اگلے مالی سال جائزہ لے کر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن طلب