نجی سکول و ہسپتالوں پر ٹیکس پختونخوا میں سندھ سے کم رکھے گئے ہیں، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سندھ حکومت کی پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں پر ٹیکس کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رواں بجٹ کے دوران نجی سکول و ہسپتالوں پر 15 ، 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے مقابلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا پراپرٹی ٹیکس جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں پر 66 فیصد رینٹل ٹیکس میں کمی کر دی گئی ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کی صوبائی حکومتوں میں یہی تو فرق ہوتا ہے ۔
یاد رہے کہ صوبہ سندھ میں نجی تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں پر ٹیکس میں‌اضافہ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  مینگورہ میں سوات قومی جرگے کے زیر اہتمام امن مظاہرہ کا انعقاد