وفاقی بجٹ عوام کیخلاف معاشی دہشتگردی

وفاقی بجٹ عوام کیخلاف معاشی دہشتگردی سے کم نہیں، عمر ایوب

وفاقی بجٹ عوام کیخلاف معاشی دہشتگردی سے کم نہیں، بجلی یونٹ اور ڈالر کی قیمتوں کو لگے پر صاف ظاہر کر رہے ہیں کہ آگے مہنگائی کا ایک طوفان کھڑا ہے۔
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام کیخلاف معاشی دہشتگردی سے کم نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نادانی میں اپنی مثال آپ ہے، وزیراعظم نے خود اقرار کیا ہے کہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے تو باقی رہ کیا جاتا ہے۔ بجلی یونٹ آئندہ کچھ دنوں میں 100 روپے سے اوپر جائے گا جبکہ ڈالر مصنوعی قیمت 275 روپے ہے اور آئندہ دنوں میں 300 روپے سے بھی اوپر چلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بے بنیاد سیاسی اور جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، یہ سب کچھ عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماوں کو قید رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ تمام کیسز ختم ہونے والے ہیں، ان کے پاس صرف عدت کیس کا بہانہ ہی رہ گیا ہے اور کچھ نہیں بچا، اس کے بعد یہ سارے لوگ انہی عدالتوں میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ فارم 47 کے پرائم منسٹر اور نادان حکومت اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں، پھانسی کا پھندا خود انہوں نے اپنے گلے میں ڈال رکھا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت نادان لوگ دیکھے لیکن موجودہ حکومت جیسی نادان حکومت کبھی نہیں دیکھی۔ یہ سب کچھ کر کے انہیں کیا لگتا ہے یہ عوام کا سامنا کر پائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم جلسہ گاہ فائرنگ ، پشاورہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا