زرتاج گل

ملک بچانا ہے تو عمران خان کو رہا کرنا ہوگا،زرتاج گل

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو رہا کرنا ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زر تاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس ملک کی امید کی واحد کرن ہے ،ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب اقوام عالم کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔
زرتاج گل نے کہا کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جلد لاکھوں افراد پارلیمنٹ ہائوس کی طرف آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو پھر سربراہ تحریک انصاف کو رہا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار،8افراد جاں بحق،25زخمی