9اور10محرم کوموبائل فون سگنلز

9اور10محرم کوموبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ، سیکورٹی انتظامات مکمل

9اور10محرم کوموبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ ، سیکورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے ایک بار پھر اقدام کا فیصلہ کیا گیا. اس سے پہلے بھی ایسے اقدام اٹھائے گئے.
ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں 9اور10محرم کوموبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 9اور10محرم کوموبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ امن و آمان اور فول پروف سیکورٹی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مکمل سیکیورٹی کے قیام کیلئے کوشاں ہیں، فون سگنلز بندش بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیے موبائل فون سگنلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار 9اور10محرم کو موبائل فون بند رکھے گئے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ محرم الحرام کی 9 اور 10 تاریخ کو سرکاری تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے.
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والےمحرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  شرپسندوں کی ایک اور کارروائی، ضلع کرم میں پولیس اہلکار اغوا