لیڈی ریڈنگ ہسپتال تجاوزات

پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے باہر تجاوزات کی بھر مار

تجاوزات اور رکشہ وٹیکسی گاڑیوں کی غیرقانونی پارکنگ کی وجہ سے ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کاداخلہ جوئے شیرلانے کے مترادف ہوگیا
ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاورکے سب سے بڑے تدریسی ہسپتال لیڈی ریڈنگ کے ایمرجنسی گیٹ کے باہر تجاوزات کی بھرمار سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے باہرتجاوزات اور رکشہ وٹیکسی گاڑیوں کی غیرقانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام روز کامعمول بن گیا جس کے باعث ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کاداخلہ جوئے شیرلانے کے مترادف ہوگیا۔
ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے باہرکشوں اور ٹیکسی گاڑیوں کی بھرمار کے باعث ایمبولینس گاڑیوں کوبھی ہسپتال داخل ہونے اور نکلنے میں دقت کاسامناکرناپڑتاہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق ایمرجنسی گیٹ کے باہرتعینات ٹریفک اہلکار ٹریفک جام کوکنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں جبکہ اعلیٰ حکام کی جانب سے بھی خاموشی اختیارکی گئی ہے۔
ایمرجنسی وگائنی وارڈگیٹس کے باہر چھابڑی فروشوںنے قبضہ جمارکھاہے جس کی وجہ سے کئی مریض ہسپتال بروقت داخل ہونے سے رہ جاتے ہیں۔
مریضوں کے لواحقین نے ‘مشرق ‘کوبتایا کہ وہ مجبوری کے عالم میں ہسپتال آتے ہیں جبکہ یہاں ٹریفک جام کے باعث انہیں اور مریضوں کوشدید مشکلات درپیش ہیں۔
مریضوں کوبروقت ہسپتال نہ پہنچانے کے باعث متعددجان کی بازی بھی ہارچکے ہیں۔
عوامی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے باہرتجاوزات ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید، 82 زخمی