وزیراعظم کی غیر سنجیدہ بیان بازی

وزیراعظم کی غیر سنجیدہ بیان بازی عزم استحکام آپریشن پر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں

وزیراعظم کی غیر سنجیدہ بیان بازی عزم استحکام آپریشن پر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں، جعلی سرکار دہشتگردی جسے اہم قومی مسئلے پر سیاست کررہی ہے، مشیر اطلاعات
ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی غیر سنجیدہ بیان بازی عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے کنفیوژن پھیلا رہے ہیں. جعلی سرکار دہشتگردی جسے اہم قومی مسئلے پر بھی سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سنجیدہ نہیں، وزیراعظم ملک میں موجودہ سیکورٹی معاملات پر غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ وفاق کی انہیں غیر سنجیدہ بیانات اور حرکتوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے قوم میں عدم اعتماد کا فقدان بڑھ گیا ہے۔
بیرسٹرڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم اور سیکورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دوسری جانب وفاقی حکومت غیرسنجیدہ بیان بازی سے ملک کے مقبول ترین سیاسی جماعت پر دہشتگردی کے فروغ کا الزام لگا رہی ہے۔ ان کے انہی غیر سنجیدہ بیان بازی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ جعلی فارم 47 سرکار دہشتگردی جسے اہم قومی مسئلے پر بھی سیاست سے بار نہیں آ رہی، وزیراعظم کی جانب سے عزم استحکام کے حوالے سے غیرسنجیدہ بیان نے کنفیوژن پیدا کر دی تھی، وزیر اعظم کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کی وجہ سے عوام نے سیکورٹی اداروں پر تنقید کی۔
انہوں نے وزیراعظم کے بیانات پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات ہی تھے جس سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم اور اداروں کے عزم کو نقصان پہنچا۔
صوبائِی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام اور فوج کے درمیان اختلافات اور خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد جعلی سرکار نے ایک بار پر خیبرپختونخوا کے خلاف جھوٹ پر مبنی سیاسی بیان بازی شروع کی۔ وفاقی کابینہ نے الزام لگایا کہ فوج نے جن علاقوں کو کلئیر کیا خیبرپختونخوا حکومت نے وہاں دوبارہ شدت پسندوں کو آباد کیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ وفاق ہمیں ثبوت دے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کہاں پر شدت پسندوں کو آباد کیا ہے، سرحد پار دہشتگردی روکنا صوبائی حکومت نہیں وفاق کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسمبلی فلور میں غلط بیان دیا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نہیں اور وفاق حکومت کی 590 ارب کھا گئے، بلکہ معاملات اس کے بالکل برعکس ہیں، خیبرپختونخوا میں 2014 سے سی ٹی ڈی آپریشنل ہے، وفاق نے 590 ارب سوات آپریشن کے بعد اخراجات اور نقصانات کے لیے دئیے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ جیو فیکٹ چیک نے بھی ثابت کر دیا کہ وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی اور اعداد و شمار پر غلط بیان دیا۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کابیروت پرحملہ، متوقع حزب اللہ سربراہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ