حسن خیل آپریشن کے شہید جوانوں

حسن خیل آپریشن کے شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے حسن خیل آپریشن کے شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کی سب ڈویژن حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بدام گل شہید (مقامی ڈسٹرکٹ کوہاٹ) اور سپاہی محمد ادریس شہید (رہائشی ڈسٹرکٹ صوابی) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور اور سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
گزشتہ روز پشاور کے علاقے حسن خیل آپریشن کے شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس آپریشن میں‌فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے.
واضح رہے پشاور کے نواحی علاقے متنی میں ہونے والے اس آپریشن سے قبل بھی صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جا سکے ، ان آپریشنز میں سماج دشمن عناصر مارے جا چکے ہیں جبکہ ان میں کئی ایک گرفتار بھی کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ آئی نائن میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار