بوسیدہ افغان کرنسی نوٹ نذرآتش

80 کروڑ سے زائد مالیت کے بوسیدہ افغان کرنسی نوٹ نذرآتش

بوسیدہ افغان کرنسی نوٹ نذرآتش، افغان مرکزی بینک کے مطابق اس کرنسی کی مالیت 90 کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ویب ڈیسک: بوسیدہ ہونے والے ان افغان کرنسی نوٹوں کو افغانستان کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک نے جلایا ، ان کی مالیت 80کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
دا افغانستان بینک کے نائب سربراہ ملا محمد اخوند کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بینک نے سینٹرل زون میں جمع 80 کروڑ سے زائد بوسیدہ افغان کرنسی نوٹ نذرآتش کر دی گئی ، یہ انتہائی خراب حالت میں تھے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یاک وفد مقررہ کیا گیا تھا جس کی موجودگی میں گنتی کے بعد بوسیدہ نوٹوں کو نذرآتش کیا گیا۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوبہ رقم کو خصوصی بھٹیوں میں منتقل کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں جلا دیا گیا۔
اس موقع پر وزارت انصاف و خزانہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے تاکہ کسی قسم کا کوئی شک و شبہ باقی نہ رہے۔
ذرائع کے مطابق دا افغانستان بینک کے نائب سربراہ کی جانب سے افغان شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ روزمرہ لین دین میں افغان کرنسی کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دیں تاکہ نوٹوں کی حالت خراب نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ افغان شہری خریداری کرتے وقت نوٹوں کی حالت کا خیال رکھیں اور خراب ہونے پر فوری اسے بینک میں جمع کرائیں تاکہ ان کی بروقت درستگی اور حالت بہتر کی جا سکے.
یاد رہے کہ طالبان حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد پہلی مرتبہ خراب حالت کو پہنچنے والے نوٹ نذراتش کئے ہیں. ہاتھوں‌ہاتھ بدلتے نوٹ انتہائی خراب حالت کو پہنچ گئے تھے، اس لئے اقدام اٹھایا گیا تاکہ غلطی کا احتمال کم سے کم رہے .
مقرر کردہ وفد کی موجودگی میں بھی اس اقدام کو کرنے کا مقصد اس کی شفافیت پر اٹھنے والے سوالات ختم کرنا ہے.

مزید پڑھیں:  فوج طلب ، اسلام آباد پر دھاوا بولنے نہیں دیں گے: وزیرداخلہ