ایف سی اہلکاروں کی لاشیں

اغوا پولیس و ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ٹانک سے برآمد

ٹانک سے اغوا ہونے والے پولیس و ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں، انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں اغوا ہونے والے پولیس و ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کڑی حیدر میں گولیوں سے چھلنی 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت نصیب اللہ اور انعام اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انعام اللہ ایف سی اہلکار تھا جوکہ چھٹی پر گھر آیا تھا جبکہ نصیب اللہ پولیس اہلکار تھا۔
ڈی پی او کے مطابق دونوں افراد کو گذشتہ روز ٹانک کے علاقے علی خیل گاوں سے اغوا کیا گیا تھا۔ لاشوں کو ٹانک ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا ہے جہاں پوسٹمارٹم کے بعد انہیں آبائی گاوں روانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین کا واپس جانے سے انکار