چارسدہ میں یوم آبادی

چارسدہ میں یوم آبادی بارے واک، عوام کی بھرپور شرکت

ضلع چارسدہ میں یوم آبادی بارے واک کا اہتمام کیا گیا، بڑھتی آبادی کے ساتھ وسائل کے منصفانہ استعمال اور پائیدار ترقی کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
ویب ڈیسک: ورلڈ پاپولیشن ڈے کی مناسبت سے محکمہ بہبودِ ابادی کے زیرِ اہتمام ضلع چارسدہ میں یوم آبادی بارے واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر بحتیار خان، افسر خان اور دیگر کر رہے تھے ۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ آبادی کے حوالے سے خصوصی دن ہر سال 11 جولائی کو منایا جاتا ہے، اس دن کا مقصد عوام میں آبادی کے مسائل اور اس کے اثرات کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہوتا ہے۔
یوم آبادی بارے واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاپولیشن ڈے ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ ہمیں وسائل کے منصفانہ استعمال اور پائیدار ترقی کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اس دن کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں، تعلیم اور خواتین کی معاشرتی شرکت بڑھانے سے آبادی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔
واک ے شرکاء کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے اقوام متحدہ سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیدیا ،ملک داخلے پر پابندی